دنیا

ایران اور حمایت یافتہ فورسز امریکا، اسرائیل اور عرب دوستوں کے خلاف نبردآزما ہیں، نتن یاہو

شیعہ نیوز: لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اور بوکھلاہٹ کا شکار ناجائز صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں واشنگٹن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مزاحمتی قوتوں کے مسلسل حملوں اور عوامی جدوجہد کیوجہ سے آخری سانسیں لیتی ناجائز صیہونی ریاست کے سربراہ کا امریکہ میں اسرائیل اور نتن یاہو کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ احتجاج کرکے آپ سب لوگ باضابطہ طور پر ایران کے مفید احمق بن گئے ہیں، ہم سب کو سامی مخالف جنگ کی مذمت کرنی چاہیے۔ امریکی کانگریس میں اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران حمایت یافتہ فورسز امریکا، اسرائیل اور ہمارے عرب دوستوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو ان قوتوں کے سامنے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ بے شرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم یہ جنگ جیتیں گے، اسرائیل کی غزہ میں جنگ بربریت اور تہذیب کے درمیان ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کیلئے مصروف عمل ہیں، اسرائیل کی دل سے مدد کرنے کیلئے صدر بائیڈن کے شکرگزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button