دنیا

جولائی میں ہلاک اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کی تعداد 20 ہو گئی

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ یہ فوجی جنوبی شہر رفح میں بکتربند شکن راکٹ کے حملے میں مارا گیا۔

اس طرح جولائی کے مہینے میں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مقبوضہ شمالی اراضی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف لڑائی کے محاذوں پر ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی چینل KAN کے مطابق سات اکتوبر (2023) کے بعد سے اسرائیلی فوج کے 688 سپاہی اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 323 غزہ کی پٹی میں زمینی معرکوں میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے کمیلا ہیرس کو ’پاگل اور بنیاد پرست‘ قرار دے دیا

اسرائیلی امور سے متعلق چینل ‘عکا’ کے مطابق جولائی میں اسرائیلی فوج کے افسران اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی تفصیل درج ذیل ہے :

1 جولائی : رفح میں ایک سرنگ کے اندر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک

1 جولائی : طولکرم کے نور شمس کیمپ میں فوجی گاڑی کے نزدیک دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک

2 جولائی : غزہ کی پٹی کے وسط میں نتساریم کے نزدیک ایک فوجی افسر اور سپاہی ہلاک

3 جولائی : کرمئیل کے علاقے میں چاقو کے حملے میں ایک فوجی ہلاک

3 جولائی : غزہ کے شہر کے مشرق میں الشجاعیہ میں لڑائی کے دوران میں ایک افسر ہلاک

4 جولائی : غزہ کے شہر کے مشرق میں الشجاعیہ میں لڑائی کے دوران میں ایک افسر ہلاک

4 جولائی : شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے میزائل حملے میں ایک فوجی افسر ہلاک

4 جولائی : غزہ کے شہر کے مشرق میں الشجاعیہ میں لڑائی کے دوران میں ایک فوجی ہلاک

7 جولائی : رفح میں لڑائی کے دوران میں ایک افسر ہلاک

8 جولائی : اسرائیلی محکمہ جیل کا اہل کار گھر میں چاقو کے حملے میں ہلاک

9 جولائی : گولان پر حزب اللہ کی بم باری میں دو اسرائیلی ہلاک

10 جولائی : غزہ کی پٹی کے وسط میں زمینی لڑائی کے دوران میں ایک فوجی ہلاک

12 جولائی : مغربی جلیل کی سمت حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ایک فوجی ہلاک

18 جولائی : گولان پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی فوجی چل بسا

19 جولائی : تل ابیب کی سمت بھیجے گئے ڈرون کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک

22 جولائی : غزہ میں لڑائی میں دستی بم کے دھماکے میں ایک افسر ہلاک

25 جولائی : تسرفین کے فوجی اڈے کے نزدیک چودہ جولائی کو چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا افسر چل بسا

26 جولائی : رفح میں لڑائی کے دوران میں راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button