انتہاء پسند صیہونی وزیر کا "سید حسن نصر الله” کی ٹارگٹ کلنگ کا مشورہ
شیعہ نیوز: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ” نے کہا کہ "سید حسن نصر الله” کو چاہئے کہ وہ ایک چھوٹے بچے کی موت کی قیمت اپنا سر دے کر ادا کریں یا پھر سارے لبنان کو اس کا بدلہ چکانا ہو گا۔ بزالل اسموٹریچ نے مزید کہا کہ میرا موقف واضح ہے۔ صیہونی وزیراعظم کو فوری طور پر واشنگٹن سے واپس لوٹنا چاہئے۔ اب عمل کا وقت ہے۔ واضح رہے کہ یہ بے بنیاد بیانات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب اسنیچر کی شام گولان ہائٹس پر مجدل شمس کے علاقے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 12 صیہونی مارے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صیہونی حکام اور میڈیا نے اس حملے کا ذمے دار حزب الله کو ٹہرایا، تاہم حزب الله نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ اُن کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی حوالے سے Axios نیوز ایجنسی نے اعلان کیا کہ حزب الله نے اقوام متحدہ کو اطلاع دی ہے کہ گولان ہائٹس پر واقع مجدل شمس میں پیش آنے والا واقعہ صیہونی فوج کے ڈیفنس سسٹم کا مرہون منت ہے کہ جس نے غلطی سے ایک فٹ بال گراونڈ کو نشانہ بنایا۔