دنیا

غرب اردن کی تشویشناک صورت حال، صہیونی آبادکاری روک دی جائے، روس

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے غرب اردن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے سے پہلے ہی صہیونی آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے۔

تاس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے فلسطین کے مغربی کنار میں موجودہ صورت حال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے صہیونی آبادکاری کو فوری طور پر بند کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اڈے پر چوبیس گھنٹے کے دوران تیسری بار راکٹ حملے

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں اور مغربی کنارے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

نبنزیا نے کہا کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر صہیونیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے سے فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے کم از کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button