
دنیا
اسماعیل ہنیہ کی شہادت، صہیونی فضائی حدود بند
شیعہ نیوز: حماس کے سربراہ کی شہادت کے بعد صہیونی فضائی حدود کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد صہیونی حکومت نے فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے عراق میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
تفصیلات کے مطابق الخضیرہ سے حیفا تک صہیونی فضائی حدود اگلے 24 گھنٹوں تک بند رہیں گی۔
یاد رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو آج صبح تہران میں ان کی اقامت گاہ پر شہید کردیا گیا ہے۔ حملے میں ان کا ایک ذاتی محافظ بھی شہید ہوگیا ہے۔