اہم پاکستانی خبریں
بلوچستان اسمبلی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کیلئے فاتحہ خوانی
شیعہ نیوز: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بلوچستان اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ جس میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی۔ بعد ازاں اجلاس میں گوادر میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے، شاہراہوں کی بندش اور بلوچستان کی بیوروکریسی سمیت مختلف موضوعات پر بحث ہوئی۔