دنیا

مقاومتی تنظیموں کے حملوں کا خطرہ، مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں حملے کے امکان کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

المیادین نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی سرحد پر واقع صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں پر واقع قصبوں دالتون، الریحانیہ، علما، کرم بن زمرا اور الجلیل میں خطرے کے سائرن بجانے کے لئے عوام کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ شمالی فلسطین پر میزائل اور راکٹ حملے

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی سرحدوں کے اندر نامعلوم ڈرون طیارے نمودار ہونے کے بعد عوام کو انتباہ کیا گیا ہے۔

صہیونی حکام کی طرف سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے اعلی کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بعد اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button