مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسماعیل ہنیہ پر حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا، سید عبدالرحیم موسوی

شیعہ نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ حماس کے سربراہ پر حملے کا یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کا یقینی طور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی حاکمیت کی پامالی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے، علی باقری

المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایران کی حاکمیت اور خودمختاری کو پامال کیا ہے جس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ مقاومت کے برجستہ رہنما تھے۔ ان کی شہادت سے مقاومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ کو تہران میں صہیونی حکومت نے منگل کی رات شہید کردیا تھا۔ وہ صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر تھے اور ان کو سفارتی پروٹوکول حاصل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button