پاکستانی شیعہ خبریں
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام سابقین امامیہ کے مرحومین کیلئے مجلس ترحیم
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے سابقین امامیہ کے مرحومین کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد المصطفی ہاوس ملتان میں کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت علامہ غضنفر عباس حیدری نے خصوصی خطاب کیا۔ مجلس ترحیم میں سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی، حسنین عباس انصاری، فخر نسیم صدیقی سمیت سابقین امامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مرحومین سابقین امامیہ، شہدائے پاراچنار، شہدائے فلسطین، شہدائے مقاومت اور شہدائے ملت جعفریہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔