یمن کا پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارے سمیت اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف
شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاع نے صعدہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کے ذریعے پیشرفتہ امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یہ امریکی ڈرون دشمن کے لئے معلومات اکٹھی کر رہا تھا جس وقت اسے نشانہ بناتے ہوئے سرنگوں کر دیا گیا۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ 7واں امریکی ڈرون طیارہ ہے جسے یمنی فورسز نے غزہ میں اپنی امدادی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے مار گرایا ہے، جنرل یحیی السریع نے کہا کہ کشیدگی کے چوتھے مرحلے کے تسلسل میں اپنے ایک مشترکہ آپریشن میں یمنی بحریہ و میزائل فورسز نے خلیج عدن میں صیہونی بحری جہاز گروٹن کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے دوران کٹی ایک بیلسٹک میزائل و ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اپنے بیان کے آخر میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ غزہ کے خلاف جاری جارحیت اور اس کے محاصرے کے خاتمے تک یمنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی