دنیا

اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہیں، امریکی اعلی عہدیدار

شیعہ نیوز: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے صہیونی حکومت کے خلاف انتقامی کاروائی کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کے بعد جنوبی لبنان سے صہیونی علاقوں پر حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ، بھارت فرار

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران اور حزب اللہ کی طرف سے دھمکیوں کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دفاعی اور فوجی اعلی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس رکھا ہے جس میں وزیرجنگ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ مقاومتی محاذ کے حملوں کے پیش نظر عوام کو بروقت باخبر کرنے کے لئے اپلیکیشن متعارف کرایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button