مشرق وسطی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین کی صورت حال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

شیعہ نیوز: اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین کی صورت حال پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ممکنہ طور پر 7 اگست کو جدہ میں طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین کی صورت حال پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ممکنہ طور پر 7 اگست کو جدہ میں طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہیں، امریکی اعلی عہدیدار

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو فون کیا تھا۔ قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور قیادت کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔

یہ اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی وزیر اعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے مطالبے کی مکمل حمایت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم اجلاس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button