کوئٹہ، شہید اسماعیل ہنیہ کیلئے تعزیتی مجلس و فاتحہ خوانی
شیعہ نیوز: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حماس کے رہنماء شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی تقریب میں سابق سینئر نوابزادہ لشکری رئیسانی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنماء و سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ خالد سلطان القادری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم علامہ سہیل اکبر شیرازی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر مولانا عبدالقادر لونی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی رہنماء مولانا انوارالحق حقانی، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید اسماعیل ہنیہ کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی۔ جس کے بعد شرکاء نے تعزیتی کتاب پر حماس کے شہید رہنماء سے متعلق اپنے تاثرات قلمبند کئے۔