پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پشاور، علامہ رمضان توقیر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ایران قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر علی بنفش خواہ اور ویزا افیسر۔۔سے ملاقات کی۔ جنرل قونصلر نے قونصلیٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے تہران میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تعزیت کی اور چند دن پہلے کاروان سالار ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر کے نمائندہ وفد کے مسائل و مشکلات اور تحفظات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت ایک ذمہ دار کے چاہتے ہیں کہ ہماری زبان، ہاتھ ،قلم اور تعاون سے جتنی حد تک ممکن ہو کسی کی مدد ہو اور مشکل حل ہو سکے، یہ تو پھر بھی زائرین کرام ہیں، جتنی حد تک ممکن ہو انکے مسائل و مشکلات کے حل پر توجہ کی جائے۔

جنرل قونصلر علی بنفش خواہ نے کہا کہ ہمیں زائرین کے مسائل و مشکلات کا احساس ہے۔اس بار ایران ویزا پالیسی تھوڑی سخت ہے۔انشا اللہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ زائرین کرام کے مسائل میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاکہ زائرین کرام جلد از جلد عزم زیارت کے سفر پر روانہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button