مشرق وسطی

ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی آمد متوقع، وزارت ٹرانسپورٹ

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت ٹرانسپورٹ و شہرسازی کی اربعین کمیٹی کے سربراہ حسین مذنب سے کہا ہے کہ اس سال اربعین کے موقع پر پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیستان و بلوچستان کے بارڈروں پر زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بارڈر پر انتظار گاہ میں توسیع، ائیرکنڈیشنڈ سسٹم اور سائبان کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

انہوں نے تمام حکومتی اداروں کے درمیان روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی آمد و رفت کو کسی تعطل کے بغیر بحال رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اربعین کے موقع پر 80 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان بارڈر سے داخل ہوکر عراق میں داخل ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button