مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یحیی سنوار کا انتخاب دہشت گرد صہیونی حکومت کی شکست ہے، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی سنوار کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے بعد یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

یحیی سنوار صہیونیوں سے مقابلے کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں اس لئے خطے کے عوام اور مقاومتی محاذ کے درمیان اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کے قتل کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سرگئی شوئیگو

حماس نے گذشتہ رات یحیی سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر انتخاب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے انتخاب کے بعد حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یحیی سنوار کا انتخاب صہیونی حکومت کی شکست ہے۔ ہم اس انتخاب پر مقاومتی محاذ اور فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یحیی سنوار کے عہدے میں ترقی دلیل ہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گرد مہم شکست س دوچار ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یحیی سنوار کا انتخاب صہیونی حکومت اور امریکہ کے واضح پیغام ہے کہ حماس اپنے عزم و ارادے میں مصمم اور متحد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button