مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی افواج کی بڑی کارروائی، امریکہ کے دو جنگی جہازوں پر میزائل حملے

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو جنگی جہازوں سمیت تین بحری جہازوں پر یمنی افواج کے حملے کی خبردی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں ایک دن میں تین کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک بحری جہاز CONSTSHIP ON مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کررہا تھا کہ اس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آخر امریکا اسرائیل کی اس قدر سخت حمایت کیوں کررہا ہے؟

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک امریکی جنگی جہاز "کول” کو خلیج عدن میں کا میاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ کے ایک اور جنگی بحری جہاز "لابون” پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا۔

جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ ان دونوں جنگی بحری جہازوں پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ ہمارے آپریشنل زون کو عبور کرکے اسرائیلی دشمن کی مدد کے لئے بحیرہ احمر کے شمال کی طرف جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ کے یہ دنوں بحری جہاز ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی حمایت میں سمندری آپریشنل زون میں امریکہ کی ہر قسم کی فوجی نقل و حرکت دشمنانہ اقدام شمار ہوتی ہے بنابریں ہم ایسی حرکت کرنے والے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک غزہ پر حملوں کا سلسلہ بند نہیں ہوجاتا اور فلسطینیوں کا محاصرہ پوری طرح ختم نہیں ہوجاتا، اس وقت تک بحیرہ احمر میں ہماری فوجی کارروائياں جاری رہیں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button