اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ نے یحیی السنوار کے انتخاب کو غاصب صیہونی رژیم کی ایک اور شکست قرار دیدیا

شیعہ نیوز: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ سیاسی بیورو کے طور پر یحیی السنوار کے انتخاب پر لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مبارکبادی کا پیغام دیتے ہوئے اسے غاصب صیہونی رژیم کی ایک اور شکست قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ ہم حماس کے سربراہ سیاسی بیورو کے طور پر یحیی السنور کے متفقہ انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے اور امید رکھتے ہیں کہ فتح و آزادی ان کے اور ان کے بھائیوں کے ہاتھوں رقم کی جائے گی! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ لبنان نےتاکید کی کہ یحیی السنوار کا انتخاب اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ غاصب دشمن مزاحمتی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں بھی بری طرح سے ناکام رہا ہے!

اپنے بیان کے آخر میں لبنانی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ یحیی السنوار کا انتخاب بزدل صیہونی دشمن اور اس کے اندھے حامی امریکہ سمیت تمام مذموم اتحادیوں کے لئے بھی ایک مضبوط پیغام ہے جو یہ ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر متحد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button