یحییٰ ابراہیم السنوار کا انتخاب امت اسلامیہ کیلِے شادمانی کا باعث ہے، جنرل محمد باقری
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل "محمد باقری” نے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کے نام ایک خط لکھا، جس میں جناب اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف کی حیثیت سے "یحییٰ ابراہیم السنوار” کے انتخاب کی مبارک باد دی گئی۔ خط کا متن یوں ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
قابل فخر مجاہد، بہادر کمانڈر، برادر عزیز جناب یحییٰ ابراہیم السنوار
السلام علیکم
سفاک و دہشت گرد صیہونیوں کے ہاتھوں برادر عزیز جناب ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی المناک شہادت کے بعد حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف کی حیثیت سے آپ کا قابل قدر انتخاب امت اسلامیہ کے لئے باعث مسرت و شادمانی ہے۔ ہمیں یقین محکم ہے کہ آپ کا فخریہ جہادی پس منظر، ج٘لاد صیہونی رژیم کے خلاف آپ کی جدوجہد اور غیور فلسطینیوں سمیت القسام بریگیڈ کے مجاہدین و کمانڈروں کے ساتھ آپ کی رفاقت، قدس شریف کی آزادی و فلسطین سے صیہونی قبضے کے خاتمے میں شہید قدس ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی نورانی راہ کا تسلسل ہو گی۔ ہم اس بابرکت انتخاب پر عظیم کمانڈر اور مقاومت فلسطین بالخصوص غزہ کی صابر، مستحکم و سربلند عوام کے لئے پروردگار کی بارگاہ میں دعاگو ہیں۔
چیف آف ایرانی آرمی اسٹاف
جنرل محمد باقری