مشرق وسطی

صنعاء، لاکھوں یمنیوں کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

شیعہ نیوز: لاکھوں یمنی لوگوں نے صنعاء میں صہیونی حکومت مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکالی۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں لاکھوں یمنی لوگوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت سے انتقام کا غزہ میں جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایران

صنعاء کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں لوگوں نے انصاراللہ کے قائد سید عبدالملک الحوثی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے غزہ کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے بڑی تعداد میں یمن اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ انھوں نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر شہید فواد شکر پر حملے کے بعد یمنی فوج نے مقاومتی محاذ کے ساتھ مل کر صہیونی حکومت کے خلاف جوابی حملے کا اعلان کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button