پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ ایم این اے اقبال آفریدی سے تعزیت

شیعہ نیوز: چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر ایجنسی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی بہن کی وفات پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لئے دعاء کی۔ اس موقع پر چئیرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا، سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے انجنئیر حمید حسین، ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ اور ایم این اے ہنگو یوسف خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اقبال آفریدی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button