پاکستانی شیعہ خبریں

علماء و طلباء کیخلاف ناجائز ایف آئی آر قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کر رہے ہیں۔ جنہیں مختلف ہتھکنڈوں سے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی و دیگر کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام الناس کے حقوق کے خاطر آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذوالفقار انصاری، عوامی تحریک کے صدر وزیر حسنین اور طلباء و نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج خطے کے حالات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ عوام الناس کی جانب سے اپنی ذاتی زمینوں پر قبضے کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر خطے میں عوام کا حق ہے کہ وہ کسی بھی ناانصافی اور غیر قانونی عمل کے خلاف آواز بلند کرے۔ عوام الناس سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے۔ جسکی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور طلباء کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج انکی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں، جن کا نوٹس لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button