مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان محبت کا رشتہ تھا، فرزند شہید ہنیہ

شیعہ نیوز: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان باہمی محبت پر مبنی رشتے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں عالم اسلام کی وحدت اور فلسطین کی آزادی پر مشترکہ رائے رکھتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے درمیان باہمی محبت پر مبنی رشتہ تھا۔

انہوں نے تاکید کی کہ شہید ہنیہ اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان عالم اسلام کی وحدت اور فلسطین کی آزادی پر ہماہنگی پائی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملے کا خطرہ، تل ابیب نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیں واپس بلالیں

تہران اور مختلف مسلمان ممالک میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد پورے عالم اسلام کی طرف سے آنے والا ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ نے عالم اسلام کے اتحاد کے لئے انتھک محنت کی۔

عبدالسلام ہنیہ نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ حماس کے بانی رہنما شیخ احمد یاسین کے قریبی ساتھی تھے۔ انہوں نے یحیی السنوار کے ساتھ 1985 میں حماس کا سیکورٹی سسٹم تشکیل دیا تھا۔ وہ سیاسی طور پر متحرک ہونے کے علاوہ حماس کی سیکورٹی ٹیم میں بھی اہم کردار ادا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور یحیی سنوار کے درمیاب مکمل ہماہنگی پائی جاتی تھی۔ ان کے درمیان کئی راز مشترک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button