دنیا

ڈرون حملے میں 8 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی ہے، پنٹاگون

شیعہ نیوز: امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کے ایک اڈے پر تازہ حملے میں آٹھ امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنتاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈرنے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سنیچرکی صبح شمال مشرقی شام کے علاقے فرود رومالین میں اس کے اڈے پر ہونے والے حملے میں آٹھ امریکی فوجیوں کو برین انجری پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے؛ جنگ بندی کی سخت ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ ان آٹھ امریکی فوجیوں میں سے تین ٹھیک ہوگئے ہیں لیکن پانچ ابھی زیر علاج ہیں۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائيں اور صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں میں سے کسی کی بھی جان خطرے میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سنیچر کی صبح میڈیا ذرائع نے شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے خراب الجبر میں امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکوں کی خبر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button