پاکستانی شیعہ خبریں

چرچ پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے نہیں سزا کے مستحق ہیں، مفتیان سنی اتحاد

Sunni-Ittehad-Councilلاہور: سنی اتحاد کونسل کے 30 سے زائد علامہ کرام اور مفتیوں نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے فتوی جاری کیا ہے۔ جس میں اُنکا کہنا ہے کہ چرچ پر حملہ کرنے والوں نے اسلام کے ساتھ ساتھ آئینِ پاکستان سے غداری کی ہے، ایسے لوگ مذاکرات کے نہیں بلکہ عبرت ناک سزا کے مستحق ہیں

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل سے وابستہ اہل سنت کے 30 مفتیوں نے چرچ پر حملےکو غیر اسلامی مجرمانہ فعل اور بدترین گناہ قراردیا ہے۔ مفتیان ِ کرام کا کہنا تھا کہ اسلام غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام نے اقلیتوں کا تحفظ لازم قرار دیاہے۔ پاکستان کوغیر مسلموں کے لئے محفوظ بنانا حکومت اور قوم کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button