پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ژوب میں زائرین کی بس پر فائرنگ، ڈرائیور نے دہشتگردوں کو کچل دیا
شیعہ نیوز: بلوچستان کے علاقہ ژوب میں زائرین کی بس پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے کئی زائرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زائرین کی بس کے ڈرائیور اور گارڈ نے کمال مہارت سے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کو کچل دیا، دونوں دہشت گرد زخمی حالت میں زائرین کے پاس ہیں۔ زخمی زائرین کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کو بس کی ٹکر سے گرایا گیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ایک زخمی دہشت گرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے دونوں دہشت گردوں کو زخمی حالت میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔