دنیا
صہیونی حکومت کے اہم اور حساس خفیہ مرکز کا نظام معطل
شیعہ نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی حکومت کے اہم اور حساس خفیہ مرکز کا نظام معطل ہونے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کا اہم اور حساس خفیہ مرکز معطل ہوگیا ہے۔ شہاب نیوز نے حساس خفیہ مرکز پر خطرناک حملے کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع ہو گئے
صہیونی چینل آئی 24 نے بھی انکشاف کیا ہے کہ صہیونی خفیہ مرکز دشمن نے نفوذ پیدا کیا ہے۔ چینل کے مطابق ایک مشکوک شخص خفیہ مرکز میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد مرکز کے نظام میں تعطل آگیا ہے۔
چینل نے مزید کہا ہے کہ نامعلوم شخص نے عمارت کے اندر گشت شروع کی تاہم کوئی اس کی طرف متوجہ نہیں ہوا۔