مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملے
شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
رپورٹ نے فلسطین کی السما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے یہ ڈرون حملے مغربی الجلیل اور نہاریا میں انجام پائے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ غزہ کے حوالے سے اپنے فرائض پر عمل نہ کرنے والی سبھی حکومتیں اور اقوام قابل سرزنش ہیں
ان حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کچھ دیرپہلے اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ عکا اور نہاریا سمیت شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔