دنیا

غزہ مذاکرات شاید جنگ بندی کا آخری موقع ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری مذاکرات جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کا "شاید آخری” موقع ہیں۔

عرب ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری مذاکرات جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کا "شاید آخری” موقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک فیصلہ کن لمحہ ہے قیدیوں کو گھر پہنچانے، جنگ بندی کروانے اور سب کو پائیدار امن اور سلامتی کے لیے بہتر راستے پر ڈالنے کا، اور شاید یہ آخری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کولمبیا نے قابض اسرائیلی ریاست کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگا دی

عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات میں اعلیٰ امریکی سفارت کار نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے انہیں "اس معاہدے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے بھیجا ہے۔” ” اب معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے اور یہ یقینی بنانے کا بھی وقت ہے کہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے مذاکرات کا عمل متاثر ہو”

اس دوران صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بلنکن کو بتایا کہ اسرائیلی 7 اکتوبر کے آپریشن کے بعد سے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی جلد سے جلد واپسی دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکہ وزیر خارجہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے نویں دورے پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button