مشرق وسطی

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایران کی مداخلت کے دعوے مسترد

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں تہران کی مداخلت پر مبنی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر جاری ہونے وا لے بیان میں امریکی خفیہ ایجنسیوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے اس دعوے میں سچا ہے تو اقوام متحدہ کو اس کے ثبوت پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ ’جنگی جرم‘ ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس واچ

واضح رہے کہ ایف بی آئي سمیت امریکہ کی چند خفیہ ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں دعوی کیا تھا کہ ایران امریکہ کی ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کیمپین پر سائبر حملے اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی سائٹ کو ہیک کرنا چاہتا ہے۔

اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں ایران کا نمائندہ دفتر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے بارے میں مائکرو سافٹ کی رپورٹ کو مسترد کرچکا ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اس میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button