مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران اس بار اسرائیل کو سخت جواب دے گا، جنرل علی فدوی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے۔

جنرل علی فدوی شلمچہ سرحد پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی قاتل ناجائز صیہونی حکومت نے اپنی حماقت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران اسلامی کی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا۔ ہم مناسب وقت اور جگہ پر اس کا جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر درجنوں راکٹ داغے گئے، صیہونی میڈیا

جنرل علی فدوی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا انتقام مناسب وقت لیا جائے گا کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کے بدلے کی نوعیت اور وقت کا تعین ہم خود کریں گے اور یہ انتقام ضرور لیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب کی بار اسے پہلے کی نسبت بڑی سزا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button