پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سرزمین شہداء پاراچنار میں یوم حسینؑ کا اہتمام

شیعہ نیوز: پاراچنار میں یوم حسین علیہ السلام منایا گیا، سرزمین شہداء پاراچنار کے علاقہ پیواڑ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں ایک عظیم الشان یوم حسین علیہ السلام کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول کے بچوں سمیت علاقے کے عوام اور مختلف علاقوں سے آئے استاتید و مہمان گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے تقاریر و نوحے پڑھ کر امام عالی مقامؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا جاوید انقلابی اور مولانا رؤف علی مہدوی نے حصوصی خطاب کیا، پروگرام کے اختتام پر سینہ زنی کا پرسہ پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button