اہم پاکستانی خبریں

جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے، عمران خان

شیعہ نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں، مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض ہے تو مطالبہ کر رہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے، 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9 مئی کا معاملہ نیشنل سکیورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button