دنیاہفتہ کی اہم خبریں

1200ڈرون طیاروں کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روکنے میں ناکامی کا اعتراف

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے 1200 سے زیادہ ڈرون طیاروں کو مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ 1200 سے زائد ڈرون طیاروں کو مقبوضہ فلسطین اپنے اہداف تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ جن 1200 ڈرون طیاروں کو روکنے میں اسرائيلی حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے وہ دھماکہ خیز مواد کے حامل تھے اور اسرائیل کے سیکورٹی اداروں کے لئے ان کا مقابلہ مشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 30زائرین کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

دوسری طرف صیہونی میڈیا ذرائع نے آج بھی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے میں استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں کے داخل ہونے اور خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔

اس سے پہلے ایک صیہونی اخبار اسرائيل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون کے ذریعے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی فلم بنائے جانے کی خبر دی تھی ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اس ڈرون کا پتہ لگانے اور اس کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button