دنیا

بلنکن نے قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، صیہونی میڈیا

شیعہ نیوز: عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحاررونوت نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے قیدیوں کے تبادلے کہ مذاکرات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے

جمعرات کو فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احارونوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس اعلان کے بعد کہ نیتن یاہو نے سمجھوتے کے لئے امریکہ کا مجوزہ فارمولا قبول کرلیا ہے مذاکرات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 17 لاکھ فلسطینی دربدر

اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کا ساتھ دے کر قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی نابود کا حکم صادر کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ واشنگٹن غزہ کے فلا ڈلفیا سیکٹر پر اسرائيلی حکومت کے قبضے اور تسلط کی حمایت کرتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کو مصر اور حماس قبول نہیں کریں گے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی مذاکراتی ٹیم بلنکن کے بیان سے بہت مایوس اور نا امید ہوگئی تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button