مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے جارحیت اور قتل عام 321ویں روز میں جاری

شیعہ نیوز: قابض صیہونی فوج نے مسلسل 321 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے شہریوں کے قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنی پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

آج صبح قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ کی امداد میں مزید رکاوٹیں ڈالی ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

آج فجرکے وقت وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی مہاجر کیمپ میں البطانیہ کے محلے میں الدباکہ خاندان کے ایک گھر پر قابض بمباری کے نتیجے میں 6 شہید شہری ہوگئے۔

طبی ذرائع نے القدس چینل کے فوٹو جرنلسٹ حسام منال الدباکہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ معمر شخص 65 سالہ محمود محمد مضیوف عبدالغفور المواصی کے مقام پر بمباری میں شہید کیا۔

سول ڈیفنس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے اور طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے تل الزاعتر میں ابو خاطر ہال کے سامنے واقع "سلمان” خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اسرائیلی بمباری میں تین شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی۔

غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں حمودہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے بعد قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔

جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری قصبے میں ابو دقہ خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون شہید ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مغرب میں مواصی القرارہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر شدید فائرنگ کی۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکاروں کا بھیس بدل کر رفح گورنری سے واپس آنے والے بے گھر افراد کی بڑی تعداد کا قتل عام کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button