غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
شیعہ نیوز: امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرز نے شیکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنوینشن میں تقریر کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرزبرنی سینڈرز نے کہا کہ ہمیں غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف: حضرت علی علیہ السلام کے حرم پر مختلف ممالک سے عاشقان اہل بیت کی حاضری
سینڈرس نے اس سے قبل بھی حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ امریکی عوام، غزہ میں نیتن یاہو کی خوف ناک جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے بہت پہلے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی فوجی امداد بھی روکی جائے۔
برنی سینڈرس نے غزہ میں جنگ بندی کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام، غزہ میں نیتن یاہو کی خوف ناک جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔