پاکستانی شیعہ خبریں

لگتا ہے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کیلئے حکومت پر سعودی دباو ہے، علامہ امین شہیدی

ameen shaheediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کیلئے حکومت پر سعودی عرب کا دباو ہے، تاہم حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نمائندے‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے مجھے نہیں معلوم کہ کوئی دباو ہے یا نہیں ہے۔ لیکن اندازہ ہے کہ سعودیوں کا دباو ضرور ہے، اس لئے کہ سعودیوں نے شام میں جو مداخلت کی وہاں بھی ان کو بہت سخت مار کھانا پڑی۔ یمن میں بھی ان کی پٹائی ہوئی، بحرین میں بھی ان کو مار پڑی۔ اب یہاں پر بھی اگر ان کی اور ان کے پیروکاروں کی پٹائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جن کی وہ مالی اور عقیدتی اور فرقی مدد کرتے ہیں، یعنی یہی تکفیری گروہ اور یہی سلفی برانڈ آف اسلام۔ تو جب وہ اس کو یہاں پر تقویت دیتے ہیں تو یہاں پر بھی اگر فوجی آپریشن کے نتیجے میں ان کو مار پڑتی ہے تو یہ سعودیوں کیلئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہوگی۔ لہذا ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پریشر کا ہونا ایک فطری اور طبعی بات ہے۔ ان باتوں سے قطع نظر ہماری ریاست اور حکومت کو قدم اٹھانا چاہئے اور ملکی و ریاستی مفاد کو سامنے رکھنا چاہئے۔ ورنہ پاکستان کو بچانا مشکل ہوجائے گا، اگر ہم اسی طرح سے انہیں چھوٹ دیتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button