دنیا

عالمی عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے، چیف پراسکیوٹر کی درخواست

شیعہ نیوز: عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے صہیونی حکام کے خلاف سزا کے اجراء کے حوالے سے عدالت کے ججوں کی رائے طلب کی۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مئی میں صیہونی حکام اور تحریک حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری کی درخواست جاری کی تھی، اب اس نے ایک بار پھر اس درخواست پر عمل درآمد پر تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بغداد میں میلین مارچ کیا جائے، مقتدیٰ الصدر

اس بنیاد پر بین الاقوامی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک بیان کے ذریعے عدالت کے ججوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدمے کی سماعت سے قبل مئی میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر فوری طور پر اپنے فیصلوں کا اعلان کریں۔

انہوں نے دلیل دی ہے کہ ایک مقررہ قانون کی بنیاد پر، ایسے حالات میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کا دائرہ اختیار بنتا ہے کہ وہ فیصلہ سنائے۔

کریم خان نے پہلے غزہ میں جنگی جرائم کے امکان کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوف گیلنٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button