پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران بس حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کے جسد خاکی پاکستان منتقل ، تدفین مکمل

قبل ازیں جیکب آباد ایئر بیس پر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی پھل، ایئر فورس افسران، علمائے کرام اور ورثاء نے شرکت کی جس کے بعد ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔

شیعہ نیوز: ایران بس حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کی میتیں کندھ کوٹ پہنچائی گئیں جہاں مقامی اسکول میں ان کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ 2 خواتین سمیت 10 زائرین کے جسد خاکی لاڑکانہ میں ان کے گھر منتقل کردیئے گئے۔

قبل ازیں جیکب آباد ایئر بیس پر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی پھل، ایئر فورس افسران، علمائے کرام اور ورثاء نے شرکت کی جس کے بعد ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اہل تشیع ملک کی بڑی موثر قوت ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل میں نظراندازکیا جانا افسوسناک ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

کراچی سے تعلق رکھنے والے زائرین کی میتوں اور زخمیوں کو ایئر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق شہید 2 زائرین اور 2 زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ حادثے کے 7 زخمی اس وقت بھی ایران میں زیرِ علاج ہیں، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button