اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ جانب سے ایران میں شہیدہونے والے زائرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر جاں بحق زائرین کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے
شیعہ نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران بس حادثے میں شہید افراد کے ورثاء کے لیے فی خاندان 50 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی فرد 10 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ ابراھیم زکزکی کی زیراقتداءنجف اور کربلا کے درمیان نماز جماعت شیعہ سنی علماءواکابرین کی شرکت
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر جاں بحق زائرین کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے جبکہ تمام انتظامات اور معاوضے کے جاری ہونے کی رپورٹس چیئرمین بلاول بھٹو کو بروقت دی جائیں گی۔