اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

شیخ ابراھیم زکزکی کی زیراقتداءنجف اور کربلا کے درمیان نماز جماعت شیعہ سنی علماءواکابرین کی شرکت

نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کے پیدل سفر کے دوران انہوں نے پول نمبر823 پر موکب ندائے الاقصیٰ پر فلسطینی ودیگر مسلم ممالک کے شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین سے ملاقات کی۔

شیعہ نیوز : اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ علامہ شیخ ابراھیم زکزکی بھی اربعین امام حسینؑ میں شرکت کیلئے کربلا معلیٰ پہنچ گئے ہیں۔ نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کے پیدل سفر کے دوران انہوں نے پول نمبر823 پر موکب ندائے الاقصیٰ پر فلسطینی ودیگر مسلم ممالک کے شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ جانب سے ایران میں شہیدہونے والے زائرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

بعد ازاں نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی جس کی امامت علامہ شیخ ابراھیم زکزکی نے کی۔ نماز جماعت میں فلسطین، ایران، عراق، نائجیریا، پاکستان ، ہندوستان شام، لبنان سمیت دیگر ممالک کے شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین نے مشترکہ طور پر شرکت کی جس سے اتحاد بین المسلمین کا عظیم مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button