غزہ کی مکمل فتح کے بعد جو دنیا میں نیا نظام تشکیل پائے گا اس میں ہمارا کردار کیا ہو گاہمیں اس کی پلاننگ ابھی کرنی چاہئے، علامہ راجہ ناصرعباس
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاور مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ اور رھبر معظم اپنے متعدد خطابات میں اس پر گفتگو فرما چکے ہیں
شیعہ نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی کربلا معلیٰ میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت و خطاب ۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں عالمی اہل بیت اسمبلی کے سربراہ آیت اللّٰہ رضا رمضانی، اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ آیت اللّٰہ شیخ ابراھیم زکزکی ، علامہ سیّد علی رضا رضوی آف لندن سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے علماء و دانشور شامل تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاور مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ اور رھبر معظم اپنے متعدد خطابات میں اس پر گفتگو فرما چکے ہیں۔ ہمیں انکے فرمودات کی پیروی کرنی چاھئیے۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹرٹیجسٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ،کالعدم سپاہ صحابہ/لشکرجھنگوی کا جلوس چہلم امام حسینؑ پر حملہ، متعدد مومنین شہید درجنوں زخمی
علاوہ ازیں انہوں نے فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صبر واستقامت کی جڑیں بھی کربلا حسین علیہ السلام سے جڑی ہوئی ہیں غزہ والوں نے کربلا سے درس مقاومت حاصل کیا ہے۔ اھل غزہ نے اسٹریٹیجکل تو فتح حاصل کر لی ہے۔
دشمن رائے عامہ کے سامنے فتح کو شکست میں بدلنا چاھتا ہے ہمیں آج کردار زینبی ادا کرتے ہوئے اس بے نظیر مقاومت فلسطین و لبنان ویمن وعراق کا ترجمان بننا چاھئیے اور ابھی سے پلاننگ کرنی چاھئیے کہ غزہ کی مکمل فتح کےبعد جو دنیا میں نیا نظام تشکیل پائے گا اس میں ہمارا کردار کیا ہو گا۔ ہمیں بروقت اپنے اپنے مورچے سنبھالنے چاہیں۔کانفرنس کے اختتام پر امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر لہرانے والے علم مبارک کی زیارت بھی کرائی گئی۔