دنیا

بن گویر کی اشتعال انگیزی، مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان

شیعہ نیوز: انتہا پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے ایک نیا اشتعال انگیز اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسجداقصی میں ایک یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیلی ریڈیو رپورٹ کے مطابق بن گویر نے دعویٰ کیا کہ قانون مسلمانوں اور یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے کے حقوق کو مساوی قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ٹارگٹ موساد کا ہیڈ کوارٹر اور ملٹری انٹلیجنس تھے، صیہونی میڈیا

تقریباً دو ہفتے قبل اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے ایک اور رکن کے ساتھ مل کر تقریباً 3000 آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

بن گویر نے اعلان کیا تھا کہ سیاسی قوتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت  کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم نیتن یاہو کی زیرقیادت انتہائی دائیں بازو کی صہیونی حکومت نے اسے مسترد کرنے کی کوشش کی مگر یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی کھلی اجازت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button