حیفا کے بجلی گھر پر عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کا ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے
جمعرات کو العہد نیوز سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے النون تافور صنعتی بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کردیا
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے جمعرات کی صبح حیفا کے النون تافور صنعتی بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے اسٹریٹیجک اور فوجی مراکز پر اس کے حملے جاری رہیں گے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے پیر کو بھی حیفا میں ایک انتہائی اہم مرکز پر ڈرون حملہ کیا تھا۔