مشرق وسطی

حکومتی ارکان رہبر معظم کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی ارکان سے کہا کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکومتی وفد سے ملاقات کے دوران دی گئی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح کابینہ کے اجلاس میں حکومتی ہفتہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کو سراہا۔

انہوں نے حکومتی ارکان سے کہا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے، پیداوار کی ترقی اور خوشحالی، ورچوئل اسپیس کے درست انتظام و انصرام، صوبائی دوروں اور عومی مسائل جیسے موضوعات سے متعلق رہبر معظم کے رہنما اصولوں اور ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : طولکرم کے نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

ایرانی صدر نے کہا کہ میرے لیے یہاں موجود ہونا لوگوں کے درمیان رہنے سے زیادہ مشکل ہے اور میں سنجیدگی سے یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں پورے خلوص اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کابینہ کے تمام اراکین سے کہا کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کی تقرری کریں اور اپنے زیر انتظام اداروں کے مینیجرز کو دوستی اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منتخب کرنے سے گریز کریں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہر ایک کو یہ جان لینا چاہیے کہ انہیں قانون کے فریم ورک سے باہر کام کرنے کا حق نہیں ہے۔

اس اجلاس میں صدر کی تجویز پر حکومتی بورڈ کی منظوری سے ڈاکٹر فاطمہ مہاجرانی کو حکومت کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button