مغربی کنارے میں اسرائیل کی کارروائیاں بند کی جائیں، بیلجیم
شیعہ نیوز: بلجیم کی حکومت نے جمعرات کو صبح کے وقت زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی معاہدات کی پابندی کرنی چاہیے اور تل ابیب کے حکام کو نسل کشی کے جرم میں سزا دی جانی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق بلجیم کی وزیر خارجہ "حجہ لحبیب” نے جمعرات کی صبح الجزیرہ کے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کے مطابق، لحبیب نے کہا کہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے فرائض کی پابندی کرنی چاہیے۔
اسی دوران، بلجیم کے نائب وزیر اعظم "پترا دیساتر” نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حکام کی نسل کشی کی پالیسیوں اور بیانات کو بغیر سزا کے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ دیساتر نے دو صہیونی وزراء کے مسجد الاقصی کے احاطے میں یہودی آبادکاری اور ایک کنیسہ کی تعمیر کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں آج کے یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بتزلل اسموتریچ اور ایتمار بنگویر پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کرتی ہوں۔