دنیا
سعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی لگا دی
شیعہ نیوز: حج 2025ء کیلئے سعودی حکومت نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس بار 12 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے سعودی وزارت صحت کی طرف سے حجاج کرام کیلئے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے گردے، کینسر، جگر، دماغ اور پھیپڑوں کے مریض حج پر آنے سے گریز کریں، حاملہ خواتین بھی حج کیلئے درخواست نہ دیں۔ سعودی وزارت الحج نے سنجیدہ امراض کے حامل مرد خواتین کو حج 2025ء کیلئے درخواستیں نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے آنے والی ہدایات کو حج پالیسی 2025ء کے نکات میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی نے اس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔