امریکی نائب صدر کے غزہ کی پٹی کے لیے مگرمچھ کے آنسو!
شیعہ نیوز: امریکی نائب صدر نے صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجنے پر زور دیتے ہوئے غزہ کے لئے مگرمچھ کے آنسو بھی بہائے۔
شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ کے حوالے سے موقف اختیار کیا۔
انہوں نے صیہونی حکومت کی امریکہ کی جامع حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بے گناہ فلسطینی مارے جا رہے ہیں اور ہمیں جنگ بندی کے قیام کی طرف بڑھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسلامی جہاد موومنٹ کے سینئر کمانڈر ابو شجاع ساتھیوں سمیت شہید
انہوں نے کہا کہ امریکی مذاکرات کار جنگ بندی کے لیے دوحہ میں موجود ہیں۔ ہمیں دوحہ مذاکرات میں کسی معاہدے پر پہنچنا چاہیے اور یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔ غزہ میں جنگ بندی خطے کے بعد کے حالات کی پیشرفت کے لئے ضروری ہے۔
ہیرس نے دو ریاستی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
امریکی نائب صدر نے نہایت بے شرمی سے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور وہ اس کے دفاع کا طریقہ بہت اہم ہے۔ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق امریکہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔