دنیا

غزہ کے لوگوں کے تحفظ کا واحد راستہ امن کا قیام ہے، ٹیڈروس اذانوم

شیعہ نیوز: عالمی ادارہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں کے تحفظ کا واحد راستہ غزہ میں امن قائم کرنا ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں پولیو کی وباء کے مقبوضہ علاقوں تک پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر غزہ میں ویکسینیشن کے مقصد سے 3 دن کے لیے جنگ روکنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ اب عالمی ادارہ صحت اس مسئلے کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اب زمین پر جہنم بن چکا ہے، چینی نمائندے

اسی بنا پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم نے اتوار کو غزہ میں پولیو کے خلاف عوامی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ منصوبے کے مطابق غزہ میں پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔

ہم اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انسانی بنیادوں پر دشمنی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تاہم غزہ کے لوگوں کے لیے واحد پائیدار دوا امن ہے اور حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں تمام فلسطینی بچوں کی مکمل حفاظت کا واحد راستہ اس پٹی میں جنگ بندی کا قیام ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button